تاریخ شائع کریں2013 18 October گھنٹہ 12:33
خبر کا کوڈ : 143300
آیت اللہ موحدی کرمانی :

مسلمان، نعمت ولایت کی پیروی کرکے ظلمت و جہالت سے نجات پاسکتے ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عید الاضحی تہران یونیورسٹی میں آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئی، آيت اللہ موحدی کرمانی نے نماز عید الاضحی کے خطبوں میں نعمت ولایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان، نعمت ولایت کی پیروی کرکے ظلمت و جہالت سے نجات پاسکتے ہیں۔
مسلمان، نعمت ولایت کی پیروی کرکے ظلمت و جہالت سے نجات پاسکتے ہیں

تقریب نیوز (تنا): آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ حج امت اسلامی کے اتحاد اور ان کی عزت و عظمت کا شاندار مظہر ہے اور اگر مسلمان اسی عزت کے ساتھ حرکت کریں تو وہ اسلامی تعلیمات کو محبت اور پیار کے ساتھ دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ دشمن مسلمانوں کی صف میں اختلاف پیدا کرنے کی تلاش میں ہے اور مسلمان، سیاستدانوں، دانشوروں اور علماء کو دشمن کی طرف سے تفرقہ ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
 
آيت اللہ کرمانی نے کہا کہ ولی فقیہ مسلمانوں کے لئے ایک عظيم نعمت ہے اور مسلمان نعمت ولایت کی پیروی کرتے ہوئے ظلمت و جہالت اور مشکلات سے نجات پیدا کرسکتے ہیں۔

https://taghribnews.com/vdcawen6w49nye1.zlk4.html
منبع : مہر نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ