تاریخ شائع کریں2015 11 August گھنٹہ 17:42
خبر کا کوڈ : 201314

​یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کا نجران کے فوجی اڈے پر حملہ

​یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کا نجران کے فوجی اڈے پر حملہ
یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے جوانوں نے نجران کے فوجی اڈے پر حملہ کرکے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا-
​یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کا نجران کے فوجی اڈے پر حملہ

یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے جوانوں نے نجران کے فوجی اڈے پر حملہ کرکے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا-المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے نجران اور ظہران فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے- یمن کے فوجی ذرائع نے المسیرہ ٹی وی کو بتایا ہے کہ فوج اور عوامی کمیٹیوں کے جوانوں نے نجران کے علاقے میں سعودی فوجیوں کے اسلحے بھی تباہ کر دیئے- اسی طرح یمنی فوج نے نجران میں فہد بن عبدالعزیز پارک کے قریب ایک بجلی گھر کو نشانہ بنایا جس کے باعث اس نے پوری طرح سے کام کرنا بند کر دیا- صوبہ عسیر میں بھی سعودی عرب کی کئی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں کئی سعودی فوجی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے- یمنی فوج نے الحجر فوجی اڈے اور کچھ دوسرے فوجی مراکز پر کم سے کم تیس مارٹر گولے اور میزائل فائر کئے- المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ اور یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے آلہ کار یمنی بچوں، عورتوں اور نہتھے عوام پر اندھا دھند حملے اور ان کا قتل عام کر رہے ہیں- القاعدہ دہشت گردوں اور منصور ہادی کے آلہ کاروں نے اتوار کی رات تعز میں الصمیل بازار میں مارٹر گولے پھینکے جس کے نتیجے میں کم سے کم سولہ خواتین اور بچے زخمی ہو گئے- قابل ذکر ہے کہ القاعدہ دہشت گرد اور سعودی آلہ کار، یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر اندھادھند حملے کر رہے ہیں جن میں بے گناہ عام شہری مارے جا رہے ہیں-
https://taghribnews.com/vdca66nuy49nwe1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ