تاریخ شائع کریں2024 30 October گھنٹہ 15:14
خبر کا کوڈ : 655823

روسی فوج کی دشمن کے حملے کی صورت میں جوابی ایٹمی حملوں کی مشقیں

تقریب خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ روسی فوج نے دشمن کی جانب سے جوہری حملے کی صورت میں جوابی ایٹمی حملوں کی مشقیں کی ہیں۔
روسی فوج کی دشمن کے حملے کی صورت میں جوابی ایٹمی حملوں کی مشقیں
روسی فوج نے دشمن کے حملے کی صورت میں جوابی ایٹمی حملوں کی مشقیں کی ہیں۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ روسی فوج نے دشمن کی جانب سے جوہری حملے کی صورت میں جوابی ایٹمی حملوں کی مشقیں کی ہیں۔

اس سلسلے میں جدید ترین ایٹمی میزائلوں کو بھی تجربہ کیا گیا ہے۔

مشقوں کے دوران صدر ولادی میر پوٹن نے کہا کہ جیوپولیٹک کشیدگی میں اضافے اور نئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید فوج اور دفاعی نظام کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال ملک کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدام شمار ہوتا ہے۔ ہم ڈیٹرینس کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس سلسلے تمام ضروری وسائل موجود ہیں۔

مشقوں کے دوران صدر پوٹن کے اس اعلان کے ساتھ روسی فوج نے ایک بین البراعظمی بلیسٹک میزائل کا تجربہ بھی کیا۔ ایٹمی وارہیڈ کے حامل یارس میزائل کو جزیرہ کامچاتکا سے فائر کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2007 میں یارس میزائل کو پیشرفتہ ورژن پیش کیا گیا تھا۔ یہ ایک ایٹمی میزائل ہے جس میں چار وارہیڈز نصب کیے جاسکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcirwaqpt1awv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ