سابق صہیونی وزیراعظم : نتن یاہو اسرائیل کا حقیقی دشمن ہے
تقریب خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان پر جارحیت اور اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد صہیونی وزیراعظم نتن یاہو پر اسرائیل کے اندر سیاسی اور عوامی حلقے شدید تنقید کررہے ہیں۔
شیئرینگ :
سابق صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے نتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کا حقیقی دشمن قرار دیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان پر جارحیت اور اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد صہیونی وزیراعظم نتن یاہو پر اسرائیل کے اندر سیاسی اور عوامی حلقے شدید تنقید کررہے ہیں۔
سی این این کے مطابق سابق صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ نتن یاہو نے اپنے بے وقوفانہ اقدامات کے ذریعے ثابت کردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حقیقی دشمن ہیں۔ ایران اور حزب اللہ یہاں تک کہ حماس بھی انتہا پسند نتن یاہو کی طرح نہیں ہیں۔
انہون نے صہیونی کابینہ کی جانب سے غزہ میں حماس کے پاس یرغمال صہیونیوں کو فراموش کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ نتن یاہو اور ان کی انتہا پسند کابینہ نے صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے اقدامات کرنا ہی چھوڑ دیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...