سردیوں میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ صہیونی فوج کے لئے ناقابل برداشت ہوگی
تقریب خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عبرانی میڈیا جنوبی لبنان میں سردیوں کے دوران صہیونی فوج کے درپیش مشکلات سے انتباہ کیا ہے۔
شیئرینگ :
عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ سردیوں میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ صہیونی فوج کے لئے ناقابل برداشت ہوگی۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عبرانی میڈیا جنوبی لبنان میں سردیوں کے دوران صہیونی فوج کے درپیش مشکلات سے انتباہ کیا ہے۔
عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں آئندہ چند مہینوں کے دوران سخت سردی ہوگی جس میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ کرنا صہیونی فوج کے لئے بہت دشوار ہوگی اور جانی نقصانات میں اضافے کا قوی امکان ہے۔
صہیونی میڈیا نے مزید کہا ہے کہ شمالی سرحدوں پر جنگ جاری رکھنا صہیونی فوج کے لئے نہایت دشوار ہے کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نقصانات میں اضافہ ہورہا ہے اور صہیونی فوج جنوبی لبنان کے دلدل میں پھنس رہی ہے۔
صہیونی میڈیا نے گذشتہ رات کو بھی حزب اللہ کے مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں صہیونی فوج کے جانی نقصانات کی خبر دی ہے۔
جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ تصادم میں اب تک سینکڑوں صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔