تاریخ شائع کریں2020 9 February گھنٹہ 20:44
خبر کا کوڈ : 450982

امریکہ کی خطے میں موجودگی کا اصل مقصد اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا سے سامراجی طاقتوں کے مکمل انخلا تک استقامتی محاذ کی جدوجہد جاری رہے گی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا سے سامراجی طاقتوں کے مکمل انخلا تک استقامتی محاذ کی جدوجہد جاری رہے گی
امریکہ کی خطے میں موجودگی کا اصل مقصد اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا سے سامراجی طاقتوں کے مکمل انخلا تک استقامتی محاذ کی جدوجہد جاری رہے گی۔
مشہد مقدس میں شھدائے استقامت کی یاد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل رمضان شریف کا کہنا تھا کہ استقامتی محاذ کے کمانڈروں کو شہید کرنے کے باوجود امریکہ اور اسرائیل خطے میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد استقامتی محاذ کمزور نہیں ہوا بلکہ ان کے جلوس جنازہ میں عوام کی بھرپور شرکت سے واضح ہوگیا کہ ایرانی قوم استقامت کے راستے پر پوری طرح گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام خطے میں سامراجی طاقتوں کے مقاصد پورے نہیں ہونے دیں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے مزید کہا کہ سامراجی طاقتوں کی خطے میں موجودگی کا اصل مقصد اسرائیل کو تحفظ فراہم اور مسلم ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کو مغربی ایشیا میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا اور ان کے مقاصد کبھی پورے نہیں ہوں گے۔
 
قابل ذکر ہے کہ سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی جو تین جنوری کو حکومت عراق کی دعوت پر بغداد گئے، عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور آٹھ دیگر افراد کے ہمراہ امریکی فوج کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
اھواز، مشہد، تہران، قم اور کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ ایرانیوں نے شرکت کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdch6vnki23nmwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ