حزب اللہ کا مقبوضہ سرزمین پر نئے حملوں/جنوب مغرب میں صیہونی فوجیوں کی دراندازی کو ناکام بنادیا
اس سلسلے میں لبنانی مزاحمت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے عوام کے دفاع میں آج صیہونی بستیوں شتولہ، زرعیت، ایون مناحم اور شومیرا پر بھاری میزائلوں سے حملے کئے۔
شیئرینگ :
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ سرزمین پر نئے حملوں اور عیترون کے جنوب مغرب میں صیہونی فوجیوں کی دراندازی کو ناکام بنانے کی اطلاع دی۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملے جاری ہیں۔
اس سلسلے میں لبنانی مزاحمت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے عوام کے دفاع میں آج صیہونی بستیوں شتولہ، زرعیت، ایون مناحم اور شومیرا پر بھاری میزائلوں سے حملے کئے۔
ادھر صیہونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ نے اصبع الجلیل کے مارگلیوٹ قصبے پر میزائل داغے۔
اسی دوران صیہونی حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی کہ لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی جانب 15 راکٹ فائر کئے گئے۔
حزب اللہ نے عیترون قصبے میں قابض فوجیوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران متعدد فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...