تاریخ شائع کریں2024 10 November گھنٹہ 20:33
خبر کا کوڈ : 657065

ملکوں کے صدور بدلنے سے ایران کی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

تقریب خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمانی اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ جب تک ہم ملکی اور قومی طاقت و توانائی پر اعتماد کریں دوسرے ممالک میں حکمرانوں کی تبدیلی سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ملکوں کے صدور بدلنے سے ایران کی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ملکوں کے صدور بدلنے سے ایران کی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

تقریب خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمانی اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ جب تک ہم ملکی اور قومی طاقت و توانائی پر اعتماد کریں دوسرے ممالک میں حکمرانوں کی تبدیلی سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت کے مطابق دشمن ہمارے بارے میں موقف تبدیل کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصل طاقت عوام ہیں۔

قالیباف نے کہا کہ بیرونی طاقتوں پر تکیہ کرنے کے بجائے خودمختار پالیسی اپنانا انقلاب اسلامی کا بنیادی نصب العین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جیسی نئی طاقتیں ملکی توانائی پر اعتماد کرتے ہوئے مستقبل میں عالمی سطح پر اہم کردار ادا کریں گی۔ ایران عالمی طاقتوں کو اپنے فیصلوں میں ایران کے مفادات کا خیال رکھنے پر مجبور کرے گا۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سپاہ پاسداران انقلاب اور دیگر سیکورٹی فورسز کی قدردانی کی۔
https://taghribnews.com/vdciqyaqwt1awu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ