تاریخ شائع کریں2024 10 November گھنٹہ 21:43
خبر کا کوڈ : 657072

ایران کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی دہشت گردوں سے نمٹنے میں پاکستانی کردار کی تعریف

اسلامی جمہوریہ ایران کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے دہشت گردوں سے نمٹنے میں پاکستانی آرمی کے ذمہ دارانہ اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاک ایران سیکورٹی معاہدوں پر مکمل عمل درآمد سے دونوں ممالک کی سرحدوں پر مکمل سیکورٹی کا قیام اور دہشت گرد گروہوں کی تباہی کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق، استکبار سے وابستہ دہشت گرد گروہ، جنہوں نے امریکی اور صیہونی حکومت کے  ایجنٹوں کے کردار میں، پاک ایران مشترکہ سرحد کے دونوں اطراف تخریب کاری کی کارروائیاں اور بد امنی پیدا کر کے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کی آماجگاہ بنا رکھا تھا، گزشتہ ہفتے پاکستان آرمی کے آپریشن میں گرفتار یا مارے گئے۔

پاکستان آرمی نے 5 نومبر کو، دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے سلسلے میں، ایک تکفیری دہشت گرد گروہ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا جس میں اس گروپ کے متعدد ایجنٹ مارے گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے دہشت گردوں سے نمٹنے میں پاک فوج کے ذمہ دارانہ اقدام کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فیمابین سیکورٹی معاہدوں کی پیروی اور ان پر عمل درآمد کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سرحدوں پر مکمل سیکورٹی کا قیام اور دہشت گرد گروہوں کی تباہی کا ہدف حاصل کر لیں گے۔

اس سے قبل بعض میڈیا ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک دہشت گرد گروہ کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جائے گا، تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcguu93xak9nz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ