ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شمالی شام کے صوبے حلب کے متعدد علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔
دمشق میں سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے بتایا ہے کہ ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حلب کے علاقوں مرعناز، المالکیہ، العلقمیہ اور منغ پر درجنوں راکٹ داغے ہیں
شیئرینگ :
ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شمالی شام کے صوبے حلب کے متعدد علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔
دمشق میں سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے بتایا ہے کہ ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حلب کے علاقوں مرعناز، المالکیہ، العلقمیہ اور منغ پر درجنوں راکٹ داغے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کھڑی؛ فصلوں اور مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
شام میں دہشت گردوں کے آخری گڑھ حلب کے خلاف شام اور اس کی اتحادی فوجوں کے فیصلہ کن آپریشن پر ترکی نے منفی ردعمل ظاہر کیا ہے اور انقرہ کی جانب سے دمشق کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
ترکی کو شام میں دہشت گردوں کے اہم ترین حامیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ترک فوج نے پچھلے چند ماہ کے دوران دہشت گردوں کی حمایت میں بارہا شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ ترکی نے شمالی شام کے وسیع علاقے پر قبضہ بھی کر رکھا ہے۔ پچھلے تین برس کے دوران ترکی نے شامی سرزمین کو بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔