افغانستان میں قبائلی رہنما دہشتگردی کا نشانہ بن گئے
قبائلی رہنما امیر شاہ کو اتوار کی شب صوبائی صدر مقام تالقان میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب
قبائلی رہنما امیر شاہ کو اتوار کی شب صوبائی صدر مقام تالقان میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
شیئرینگ :
افغانستان میں ایک با اثر قبائلی رہنما کو قتل کر دیا گیا۔
صوبہ تخار پولیس کے ترجمان خلیل اسیر کے مطابق قبائلی رہنما امیر شاہ کو اتوار کی شب صوبائی صدر مقام تالقان میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغانستان میں اب تک درجنوں قبائلی رہنما اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد امریکی دہشتگردوں، طالبان یا داعش کے حملوں میں مارے جا چکے ہیں جس پر افغان عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔