پاکستان کے مفتی منیب الرحمن نے ایران پر غیرانسانی پابندیوں کی مذمت کردی
پاکستان کے مفتی اور معروف اہلسنت عالم دین " مفتی منیب الرحمن" نے ایران پر غیرانسانی پابندیوں کی مذمت کردی
ایرانی عوام ایک طرف تو کورونا وائرس جیسی مشکل کا سامنا کررہے ہیں اور دوسری جانب امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں نے اس موذی مرض سے مقابلے کو مشکل بنا دیا
شیئرینگ :
پاکستان کے مفتی منیب الرحمن نے ایران پر غیرانسانی پابندیوں کی مذمت کردی
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، پاکستان کے مفتی اور معروف اہلسنت عالم دین " مفتی منیب الرحمن" نے ایران پر امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی غیر انسانی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا " ایرانی عوام ایک طرف تو کورونا وائرس جیسی مشکل کا سامنا کررہے ہیں اور دوسری جانب امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں نے اس موذی مرض سے مقابلے کو مشکل بنا دیا۔ دنیا میں کوئی نہیں ہے جو ایرانی عوام کے خلاف ہونے والے ظلم پر آواز اٹھائے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان صاحب نے ایران کے خلاف پابندیوں پر آواز اٹھائی ہے جس کے لیے ہم ان کے شکر گذار ہیں۔ لیکن دوسرے اسلامی ممالک کے سربراہان خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جو کہ ایک افسوسناک عمل ہے۔ ظالم جو کوئی بھی ہو اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور مظلوم کا ساتھ دینا چاہیے کیوں ظلم بُرا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...