تاریخ شائع کریں2020 1 April گھنٹہ 14:59
خبر کا کوڈ : 457087

امریکہ خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کرے

وزارت خارجہ  کے ترجمان سید عباس موسوی عراق میں امریکہ کی غیر قانونی حرکتوں اور اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو خطے میں بحران پیدا کرنے کے بجائے عراق سے نکل جانا چاہیے۔
امریکہ خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کرے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو خطے میں بحران پیدا کرنے کے بجائے عراق سے نکل جانا چاہیے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے ترجمان سید عباس موسوی عراق میں امریکہ کی غیر قانونی حرکتوں اور اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو خطے میں بحران پیدا کرنے کے بجائے علاقہ سے نکل جانا چاہیے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل دنیا کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون اور امن و صلح  کی دعوت دے رہے ہیں تو دوسری طرف امریکہ عراق اور خطے میں کشیدگي پیدا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ کو عراقی حکومت اور عراقی عوام کے مطالبات پر عمل کرتے ہوئے عراق سے نکل جانا چاہیے اور خطے میں مزید کشیدگي پیدا کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcaa0ny049nmw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ