تاریخ شائع کریں2020 3 April گھنٹہ 18:05
خبر کا کوڈ : 457291

امریکہ کورونا پر سیاست کے بجائے اپنے لوگوں کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرے

چین نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے معلومات کو نہیں چھپایا گیا
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ چین نے وبا سے متعلق ہمیشہ واضح اور شفا ف رویہ اختیار کیا
امریکہ کورونا پر سیاست کے بجائے اپنے لوگوں کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرے
چین نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے معلومات کو نہیں چھپایا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرا‏ئع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے معلومات کو نہیں چھپایا گیا۔  چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ چین نے وبا سے متعلق ہمیشہ واضح اور شفا ف رویہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ صحت کے معاملے پر سیاست کرنا چھوڑ دے اور اس کے بجائے اپنے لوگوں کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ امریکی حکام لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، درحقیقت ہم ان کے ساتھ اس بحث کا حصہ نہیں بننا چاہتے، مگر ہمیں لگتا ہے کہ اس حوالے وضاحت ضروری اور سچ سامنے آنا چاہیے۔انہوں نے امریکی ردعمل کی رفتار پر سوال کیا جب امریکہ نے 2 فروری کو چین سے لوگوں کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی' کیا کوئی مجھے بتاسکتا ہے کہ امریکا نے ان دو مہینوں میں کیا کچھ کیا؟۔  واضح رہے کہ وائٹ ہاوس کو بھیجی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ گذشتہ ہفتے وائٹ ہاوس کو خبردار کر دیا تھا کہ کورونا کے حوالے سے بیجنگ حکومت کے اعداد و شمار فرضی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchwqnkz23nmid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ