سعودی عرب کی یکطرفہ جنگ بندی مکر و فریب پر مبنی ہے
البخیتی نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن کا محاصرہ جاری ہے اور اس کی طرف سے یکطرفہ جنگ بندی مکر و فریب پر مبنی ہے
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن نے سعودی عرب کی طرف سے یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کو دھوکے اور فریب پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب صوبہ مارب میں اپنے فوجیوں سے دباؤ کم کرنے کی کوشش کررہا ہے
شیئرینگ :
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن نے سعودی عرب کی طرف سے یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کو دھوکے اور فریب پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب صوبہ مارب میں اپنے فوجیوں سے دباؤ کم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن محمد البخیتی نے سعودی عرب کی طرف سے یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کو دھوکے اور فریب پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب صوبہ مارب میں اپنے فوجیوں سے دباؤ کم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ہوائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب نے عسیر اور الجوف میں حملے کئے ہیں۔ سعودی عرب یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرکے صوبہ مآرب میں اتحادی فوجیوں پر دباؤ کم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ البخیتی نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن کا محاصرہ جاری ہے اور اس کی طرف سے یکطرفہ جنگ بندی مکر و فریب پر مبنی ہے اسی لئے ہم نے جنگی بندی کے بارے میں اپنے مؤقف کا اعلان نہیں کیا ہے۔
ادھر سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے بدھ کی رات یمن میں یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عارضی جنگ بندی کا آغاز جمعرات سے ہوجائےگا اور یہ جنگ بندی دو ہفتوں تک جاری رہےگی۔