تاریخ شائع کریں2024 27 December گھنٹہ 14:40
خبر کا کوڈ : 662125

یمن کا بن گورین ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ

مذکور میزائل صہیونی دشمن کے فضائی سسٹم کو ناکارہ بناتے ہوئے مطلوبہ ہدف پر جا لگا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی جب کہ ہوائی اڈے کی پروازیں معطل ہوگئیں
یمن کا بن گورین ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ
یمن نے مقبوضہ فلسطین کے بن گورین ہوائی اڈے کو فلسطین 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یمن نے فلسطین 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے بن گورین ہوائی کو نشانہ بنایا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ مذکور میزائل صہیونی دشمن کے فضائی سسٹم کو ناکارہ بناتے ہوئے مطلوبہ ہدف پر جا لگا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی جب کہ ہوائی اڈے کی پروازیں معطل ہوگئیں۔

جنرل یحیی سریع نے آگاہ کیا کہ یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں صہیونی دشمن کے ایک اہم ہدف کو خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا جو کامیاب رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، کئی ڈرونز سے بحیرہ عرب کے سقطری جزیرے میں ایک بحری جہاز (سانتا ارسولا) کو بھی براہ راست نشانہ بنایا۔ کیونکہ مذکوہ بحری جہاز کی ملکیت والی کمپنی نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کے یمنی انتباہ کو نظر انداز کر دیا تھا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ پر جارحیت اور محاصرے کے خاتمے تک یمن کی فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
https://taghribnews.com/vdcb55b0srhb08p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ