تاریخ شائع کریں2020 11 April گھنٹہ 19:33
خبر کا کوڈ : 458420

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے سبب کراچی کو بند کرنے کا حکم

پاکستان کے شہر کراچی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں شدید اضافے کے باعث کراچی کے متعدد علاقے مکمل سیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں شدید اضافے کے باعث کراچی کے متعدد علاقے مکمل سیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ضلع شرقی کے کئی علاقوں میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا جس کے باعث ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے متاثرہ علاقے مکمل سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ سیل کئے جانے والے علاقوں میں یو سی 6 گیلانی ریلوے، یو سی 7 ڈالمیا، یو سی 8 جمالی کالونی، یو سی 9 گلشن 2، یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 12 گلزار ہجری، یو سی13 صفورہ، یوسی14، فیصل کینٹ، یوسی2 منظور کالونی، یوسی 9 جیکب لائن، یو سی 10 جمشید کوارٹرز شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شرقی نے رینجرزاورپولیس کو فوری طور پر مذکورہ علاقے مکمل طور پرسیل کرنےکا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں کسی بھی شخص کو نہ باہر جانے اور نہ اندر داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdcci4q0x2bqp08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ