پاک بھارت سرحد پر لڑائی کا سلسلہ جاری، شدید گولہ باری
بھارت اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوَنڈری پرفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،جس کے نتیجے میں پاکستان کے 2 شہری زخمی ہوگ
بھارت اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوَنڈری پرفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،جس کے نتیجے میں پاکستان کے 2 شہری زخمی ہوگئے ہیں
شیئرینگ :
بھارت اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوَنڈری پرفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،جس کے نتیجے میں پاکستان کے 2 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوَنڈری پرفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،جس کے نتیجے میں پاکستان کے 2 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات سیزفائرسمیت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کوفائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے 2 شہری 35 سالہ اور57 سالہ شخص شدید زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے چری کوٹ اورشکرگڑھ سیکٹر کی خلاف ورزی کی گئی تاہم زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کی فورسز کے درمیان گزشتہ روز بھی ایل اوسی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاکستان کے 4 شہری زخمی ہوگئے تھے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...