تاریخ شائع کریں2020 12 April گھنٹہ 15:39
خبر کا کوڈ : 458536

ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا ٹیلیفون پر رابطہ

ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے تعلق سے امریکہ کے غیر قانونی اقدامات اور یمن کی ناگفتہ بہ
ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے تعلق سے امریکہ کے غیر قانونی اقدامات اور یمن کی ناگفتہ بہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا ٹیلیفون پر رابطہ
ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے تعلق سے امریکہ کے غیر قانونی اقدامات اور یمن کی ناگفتہ بہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران یمن کی تازہ ترین صورتحال اور ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں سے متعلق بات چیت کی۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایران کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کے مابین ہونے والی یہ دوسری ٹیلی فونی گفتگو ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ظریف نے اس سے پہلے 12 مارچ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کے نام ایک مراسلے میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران کیخلاف امریکہ کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی اعلی کونسل برائے انسانی حقوق کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ تمام ممالک کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام ممالک سے کوویڈ-19 کی روک تھام میں ایران سے تعاون کرنے کی اپیل کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcaeanyi49nmm1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ