ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ ہندوستانی میڈیا
ہندوستان: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ 11502 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 332424 تک جا پہونچی ہے۔
شیئرینگ :
ہندوستانی میڈیا کے مطابق مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے آج بروز پیر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ 11502 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 332424 تک جا پہونچی ہے۔
جبکہ اسی دوران 325 افراد کی موت کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 9520 ہو گئی۔
ہندوستان کے دیگر صوبوں اور شہروں کی طرح دارالحکومت نئی دہلی میں بھی کورونا وائرس کی ایک بار پھر ہولناک شکل نظر آئی اور 2225 ریکارڈ نئے کیسز سے کل متاثرین کے اعداد و شمار41 ہزار سے تجاوز کر گئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1327 سے تک جا پہونچی ہے۔
کووڈ انیس نامی اس وبا کے سبب ملک اور بالخصوص دارالحکومت نئی دہلی میں بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوئے اتوار کو وزیر داخلہ نے متعلقہ عہدے داروں کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ بھی طلب کی تھی۔