تاریخ شائع کریں2021 14 July گھنٹہ 22:34
خبر کا کوڈ : 511635

صہیونی فوج کا بیتا قصبے پر چھاپہ مارا،11 فلسطینی نوجوانوں زر حراست

گذشتہ شب قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے  نابلس میں واقع بیتا قصبے پر پر تشددچھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کم سے کم ایک درجن فلسطینی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
صہیونی فوج کا بیتا قصبے پر چھاپہ مارا،11 فلسطینی نوجوانوں زر حراست
 صہیونی فوج نے بیتا قصبے  پراس وقت چھاپہ مارا جب رہائشی گھروں میں سوئے ہوئے تھے صہیونی فوج نے گھروں کی تلاشی لی اورمتعدد افراد کو زدوکوب کرتے ہوئے سر عام تشدد کا نشانہ بنایاجبکہ11 کے قریب فلسطینی جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے حراست میں لیتے ہوئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ شب قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے  نابلس میں واقع بیتا قصبے پر پر تشددچھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کم سے کم ایک درجن فلسطینی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے بیتا قصبے پراس وقت چھاپہ مارا جب رہائشی گھروں میں سوئے ہوئے تھے صہیونی فوج نے گھروں کی تلاشی لی اورمتعدد افراد کو زدوکوب کرتے ہوئے سر عام تشدد کا نشانہ بنایاجبکہ 11 کے قریب فلسطینی جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے حراست میں لیتے ہوئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ وہی فلسطینی علاقہ ہے جہاں دو ماہ قبل صہیونی آبادکاروں نے غیر قانونی قبضہ کر کے صہیونی بستی قائم کر لی تھی جسے بعد میں اسرائیلی حکام نے خالی کرالیا اور اب یہاں اسرائیلی فوجی چوکیاں اور یہودی مذہبی اسکولوں کی تعمیرات کا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے خلاف فلسطینی مقامی رہائشی روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں اور اپنی آبائی زمین کی صہیونی حکام سے واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ بیتا کا مضافاتی علاقہ  جبل الصبیح جو پورے بیتا قصبے کا 30 فیصدعلاقہ  ہے 100 افراد پر مشتمل 17 فلسطینی خاندانوں کو روزگار فراہم کرتا ہے جو یہاں زیتون کی کاشت کرتے ہیں اپنی آبائی زمین پر دوبارہ کام شروع کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس زمین سے جڑا ان کا روزگار بحال ہوسکے۔
https://taghribnews.com/vdcae6nmm49n6i1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ