یہ بات آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج دوپہر چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقعہ پر حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی مجلس عزا میں شریک ملک بھر کے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
شیئرینگ :
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ حسینی محاذ اور یذیدی محاذ کے درمیان جنگ کبھی ختم ہونے والی نہیں۔
یہ بات آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج دوپہر چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقعہ پر حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی مجلس عزا میں شریک ملک بھر کے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ " ہم زیارت عاشورہ میں پڑھتے ہیں کہ انی سلم لمن سالمکم و حرب لمن حاربکم؛ یعنی حسینی محاذ اور یزیدی محاذ کے درمیان جنگ نہ ختم ہونے والی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چہلم کی عزاداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ معرکہ بدستور جاری ہے، حسینی محاذ ظلم کے خلاف میدان میں ڈٹا ہوا ہے اور یہ کہ امام حسین علیہ السلام نے کئی مقامات پر واضح کیا ہے کہ ان کے کربلا جانے کا مقصد کیا ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ مسئلہ ظلم و ستم کا ہے، مسئلہ انصاف کے قیام کا ہے اور یہ حسینی محاذ ہی ہے جو ظلم کا مقابلہ میں مسلسل جہاد میں مصروف ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امام حسین علیہ السلام کے زمانے میں بھی یہ دونوں محاذ موجود تھے اور آپ کے بعد بھی ہمیں دکھائی ہیں اور یہ جنگ قیامت تک جاری رہے گی۔
آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ حسینیت اور یزیدیت کے درمیان جنگ مختلف شلکوں میں جاری ہے، تلواروں اور نیزوں کے دور میں اس کی شکل و صورت کچھ اور تھی اور آج ایٹم اور مصنوعی ذہانت کے دور میں اس کی شکل وصورت کوئی اور ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ بہرحال حرب لمن حاربکم کا مفہوم کبھی فراموش نہیں ہونا چاہیے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...