تاریخ شائع کریں2021 31 July گھنٹہ 16:48
خبر کا کوڈ : 513530

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا

 فرزندرسول امام موسیٰ کاظم علیہ السلام معروف روایات کی بنا پر 7 صفر سنہ 127، 128 یا 129ہجری اور کچھ روایات کی بنا پر 20 ذی الحجه سال 128 ہجری قمری کو ابواء نامی گاؤں میں جو مکے اور مدینے کے در میان واقع ہے، اس دنیا میں تشریف لائے۔
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا
آج اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

 فرزندرسول امام موسیٰ کاظم علیہ السلام معروف روایات کی بنا پر 7 صفر سنہ 127، 128 یا 129ہجری اور کچھ روایات کی بنا پر 20 ذی الحجه سال 128 ہجری قمری کو ابواء نامی گاؤں میں جو مکے اور مدینے کے در میان واقع ہے، اس دنیا میں تشریف لائے۔

آسمان امامت ولایت کے ساتویں آفتاب عالم تاب حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام  کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر آپ کے لاکھوں شیدائی بغداد کے علاقے کاظمین  پہنچ چکے ہیں جہاں آپ کا روضہ اقدس واقع ہے۔ عراق کے مختلف شہروں سے زائرین پیدل چل کر کاظمین پہنچے ہیں۔ اس موقع پر بغداد، کاظمین اور خاص طور پر زائرین کے راستوں میں سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر عراق کے شہر کاظمین، نجف اشرف،کربلائے معلی اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا سراپا جشن وسرور ہے۔ اس پرمسرت موقع پر ایران کے سبھی شہروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgww9nzak9qn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ