تاریخ شائع کریں2021 5 August گھنٹہ 15:57
خبر کا کوڈ : 514143

شیخ زکزاکی کی رہائی پر آیۃ اللہ عیسی قاسم کی جانب سے تہنیتی پیغام

خدا کی راہ میں جہاد اور مشکلات پر صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظالموں کی رسوائی کے ساتھ آپ کی عزت مندانہ آزادی، جناب عالی کے لئے مبارک ہو۔
شیخ زکزاکی کی رہائی پر آیۃ اللہ عیسی قاسم کی جانب سے تہنیتی پیغام
،اسلامی تحریک بحرین کے رہنما آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی جیل سے رہائی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بیان کا متن حسب ذیل ہے:

اسلام اور راہ خدا کے غیور مجاہد،انسانی عزت و وقار اور انسانوں کی عزت مندانہ آزادی کے ہمدرد محترم شیخ ابراہیم زکزاکی!

سلام علیکم

جناب عالی کی ظالموں کی قید سے رہائی کا دن مومنوں اور ان تمام لوگوں،جو آزادی اور انسانی برادری میں آپ کے انسانی کردار کے قدردان،حق کی بالا دستی اور انصاف کے پھیلاؤ کے لئے کوشاں اور اپنے اور اپنے ساتھیوں کے لئے سوائے عزت، وقار اور آزادی نہیں چاہتے اور حد الامکان ظلم کے خلاف جد و جہد کرتے ہیں،کے لئے حقیقی خوشی کا دن ہونا چاہئے تھا۔

خدا کی راہ میں جہاد اور مشکلات پر صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظالموں کی رسوائی کے ساتھ آپ کی عزت مندانہ آزادی، جناب عالی کے لئے مبارک ہو۔

خدا آپ اور آپ کی محترمہ شریک حیات کو صحت و سلامتی اور آپ اور آپ کے تمام عزیزوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
https://taghribnews.com/vdchkknmx23nzzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ