> فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ مجاہدین کے نوعمر اور نوجوان کریں گے | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2022 29 April گھنٹہ 16:48
خبر کا کوڈ : 547601

فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ مجاہدین کے نوعمر اور نوجوان کریں گے

آج یہ فلسطینی نوجوان مزاحمت کا محور ہیں۔ جنہوں نے میدان عمل میں حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  فلسطینی عوام کی طویل مزاحمت کی تقدیر کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ مجاہدین کے نوعمر اور نوجوان کریں گے
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ مجاہدین کے نوعمر اور نوجوان کریں گے اور اللہ رب العزت کے وعدے کے مطابق ہم قدس کی آزادی کو یقینی سمجھتے ہیں اور جس عظیم تحریک کا آج ہم ایک مارچ کی صورت میں مشاہدہ کر رہے ہیں وہ امت اسلامیہ کی یکجہتی کی علامت ہے جو صہیونی ریاست کی تباہی کا باعث بنے گی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز جمعہ کو عالمی یوم القدس مارچ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارچ میں نوجوانوں اور نوعمروں کی بھرپور موجودگی کے پیغام سے متعلق کہا کہ اس موجودگی کا پیغام یہ ہے کہ آج یہ فلسطینی نوجوان مزاحمت کا محور ہیں۔ جنہوں نے میدان عمل میں حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  فلسطینی عوام کی طویل مزاحمت کی تقدیر کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ سرزمین فلسطین کے مستقبل کا تعین ان نوجوان اور نوعمر مجاہدین ہی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت اور پیغمبر اسلام (ص) کے وعدے کی بنیاد پر ہم قدس کی آزادی کو یقینی سمجھتے ہیں اور یہ عظیم تحریک جس کا آج ہم ایک مارچ کی شکل میں مشاہدہ کر رہے ہیں، امت اسلامیہ کی یکجہتی کی علامت ہے جو ناجائز صہیونی ریاست کی تباہی کا باعث بنے گا۔
https://taghribnews.com/vdccxmqps2bq0e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ