ایک مبلّغِ دین کا کلام و گفتگو لین اور نرم ہونی چاہئے
انبیاء کی رسالت کا مقصد خدا کے پیغامات کو پہنچانا تھا اور روحانیت اور مبلغینِ دین کا اصلی ہدف بھی تبلیغِ دین کرنا اور اس مقصد کی انجام دہی ہے۔
شیئرینگ :
مشہد مقدس سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، امورِ حج و زیارت میں نمائندۂ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالفتاح نواب نے آج مشہد مقدس کے مدرسہ عالی نواب میں استادِ اخلاق حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید جعفر طباطبائی رحمۃ اللہ علیہ کی یادگاری تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: انبیاء کی رسالت کا مقصد خدا کے پیغامات کو پہنچانا تھا اور روحانیت اور مبلغینِ دین کا اصلی ہدف بھی تبلیغِ دین کرنا اور اس مقصد کی انجام دہی ہے۔
انہوں نے کہا: ایک مبلّغِ دین کا کلام و گفتگو لین اور نرم ہونی چاہئے۔ اگر کسی مبلّغِ دین کی گفتگو نرمی اور ہمدردی پر مبنی نہ ہو تو وہ اثر نہیں رکھتی۔
حجۃ الاسلام نواب نے مزید کہا: آج کی یہ نشست بھی ایک ایسے ہردلعزیز اور قابل قدر مبلغ کی یاد میں منعقد کی گئی ہے جو اخلاق کے میدان میں ایک مثالی اور نمونہ کردار کے حامل تھے۔
انہوں نے کہا: مرحوم طباطبائی زوّار کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے تھے۔ وہ مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت کے لیے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں ہونے دیتے اور شدید تھکاوٹ کے وقت بھی زائرین کی خدمت کے لیے تیار رہتے تھے۔
امورِ حج و زیارت میں نمائندۂ ولی فقیہ نے کہا: مرحوم طباطبائی کی مقبولیت ان کے اخلاص، پاکیزگی اور سادہ زیستی کا نتیجہ تھی۔ وہ ہم سے رخصت ہو گئے لیکن ان کے اسی صادقانہ خلوص نے ان کی یادیں اور ان کی گرانقدر خدمات کو جاودانہ اور امر کر دیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...