سپاہ پاسداران کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کے تباہ کن اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں
یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعہ سوئڈن کے وزیر خارجہ توبیاس بیلستروم کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطہ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
شیئرینگ :
ایرانی وزیر خارجہ نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں سپاہ پاسداران کے کردار پر زور دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کے تباہ کن اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں۔
یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعہ سوئڈن کے وزیر خارجہ توبیاس بیلستروم کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطہ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے دوطرفہ اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کے غیر تعمیری موقف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین میں سوئڈن کی صدارت کے دوران یورپی یونین اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات تعمیری راستے پر گامزن رہیں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...