ایران جلد ہی یورپی یونین اور برطانیہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پابندی کا علان کرے گا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے متعدد ایرانی ارکان پارلیمنٹ اور عدالتی اور فوجی حکام پر پابندیاں ایران میں عدم تحفظ پیدا کرنے میں ان کی حالیہ ناکامی پر مایوسی اور غصے کو ظاہر کرتی ہیں۔
شیئرینگ :
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم یورپی یونین اور برطانیہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں اور دہشت گردی کو فروغ دینے والوں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کریں گے۔
ناصر کنعانی نےکچھ ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندی کیلیے برطانوی حکومت اور یورپی یونین کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یورپی یونین اور برطانیہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں اور دہشت گردی کو فروغ دینے والوں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے یورپی یونین اور برطانیہ کے اقدام کو ایران کے حقائق کو صحیح طریقے سے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہونے اور ملک کی حاکمیت و طاقت کے حوالے سے ان کی الجھن کی علامت قرار دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے متعدد ایرانی ارکان پارلیمنٹ اور عدالتی اور فوجی حکام پر پابندیاں ایران میں عدم تحفظ پیدا کرنے میں ان کی حالیہ ناکامی پر مایوسی اور غصے کو ظاہر کرتی ہیں۔
کنعانی نے مزید کہا کہ یقیناً وہ اچھی طرح سے آگاہ ہیں کہ پابندیاں ایرانی قوم کے غیر ملکی مداخلت اور سازشوں سے نمٹنے کے عزم کو متاثر نہیں کریں گی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسی ناکام پالیسیوں کے خلاف جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور جلد ہی یورپی یونین اور برطانیہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں اور دہشت گردی کو فروغ دینے والوں کے خلاف نئی پابندیوں کی فہرست کا اعلان کرے گا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...