فلسطین کے حوالے سے حکومت کا مخالفانہ موقف قوم کا موقف نہیں ہے
بحرین کی اپوزیشن جماعتوں کے بیان میں کہا گیا ہے: منظم دہشت گردی اور فلسطینی عوام کو دنیا کی نظروں کے سامنے وحشیانہ نشانہ بنانا ایک عظیم جرم ہے.
شیئرینگ :
بحرینی حکومت کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنے ملک کی حکومت کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی مخالف حالیہ کارروائی کی مذمت کی ہے اور اپنی سرزمین کو آزاد کرانے کی راہ میں بحرین کے عوام کی فلسطینیوں کی حمایت پر تاکید کی ہے۔
بحرین کی اپوزیشن جماعتوں کے بیان میں کہا گیا ہے: منظم دہشت گردی اور فلسطینی عوام کو دنیا کی نظروں کے سامنے وحشیانہ نشانہ بنانا ایک عظیم جرم ہے ۔
بحرین کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی تاکید کی: ہم فلسطینی قوم اور ان کی جائز مزاحمت کے ساتھ ساتھ ان کی سرزمین اور مقدس مقامات کی آزادی اور ان کے تمام فطری حقوق کے لیے ان کی تمام تحریکوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بحرین کے عوام متفقہ طور پر ان کے ساتھ ہیں۔
ان جماعتوں نے فلسطینی قوم کے تئیں بحرینی حکومت کے معاندانہ موقف کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ موقف کسی بھی طرح بحرینی قوم کے موقف کی نمائندگی نہیں کرتا۔
اس سے قبل بحرین کی حکومت کے وزیر خارجہ "خالد بن احمد آل خلیفہ" نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی درخواست پر مقبوضہ بیت المقدس میں جمعے کے روز ہونے والی شہادتوں کی کارروائی کی مذمت کی تھی۔