حسین امیر عبداللہیان نے لاطینی امریکہ کے اپنے سفر کے آخری مرحلے میں ہفتہ کے روز کیوبا کے صدر میگل دیاز کانل سے ملاقات کر کے دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شیئرینگ :
ایرانی وزیر خارجہ نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچنے کے بعد کیوبا کے صدر میگل دیاز کانل سے ملاقات اور گفتگو کی۔
حسین امیر عبداللہیان نے لاطینی امریکہ کے اپنے سفر کے آخری مرحلے میں ہفتہ کے روز کیوبا کے صدر میگل دیاز کانل سے ملاقات کر کے دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں ہمارے ملک کے وزیر خارجہ نے ایران اور کیوبا کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے ایران اور کیوبا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم پر زور دیا۔
امیر عبداللہیان نے ایران میں مشترکہ ویکسین کی تیاری میں کیوبا کے تعاون کو سراہا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی مسائل میں تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیوبا اور اس ملک میں پابندیوں اور غیر ملکی مداخلت کی مذمت سے ایران کی مضبوط حمایت پر زور دیا ۔
اس موقع پر دیاز کانل نے ایرانی ثقافت اور تاریخ کو سراہتے ہوئے پابندیوں کے باوجود ایرانی سائینسی اور تکنینکی کامیابیوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان روابط اور تعلقات کو بڑھانے میں اپنی دلچسپی پر زور دیا۔
انہوں نے لاطینی امریکی خطے اور دنیا میں ہونے والی پیش رفت کو کثیرالجہتی کو مضبوط کرنے کے نئے مواقع کے طور پر سمجھا اور کہا کہ دباؤ کے باوجود کیوبا دوست ممالک کے ساتھ تعاون کرنے اور در پیش رکاوٹوں اور چیلنجوں کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
کیوبا کے صدر نے کہا کہ امریکی حکومت کے لیے اپنے مفادات اہم ہے اور دوسروں کے مفادات اس کیلیے اہم نہیں ہے ۔ ہم نے اپنی سیاسی آزادی کو بھاری قیمت پر حاصل کی ہے اس لیے اپنی آزادی کا دفاع کریں گے۔
فریقین نے طبی، دواسازی اور ویکسین کے تعاون پر زور دیا۔
کیوبا سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے موریطانیہ، نکاراگوا اور وینزویلا کا دورہ کیاہے۔