حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ بدھ کو لبنانی وقت کے مطابق 3:30 بجے خطاب کریں گے
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ مجاہد کمانڈر "حسین الشامی" کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کریں گے جو بدھ کو لبنان کے امام مجتبی علیه السلام ہال میں ہوگی۔
شیئرینگ :
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ رواں ہفتے بدھ کے روز اہم خطاب کریں گے۔
عربی چینل المنار نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ بدھ کو لبنانی وقت کے مطابق 3:30 بجے خطاب کریں گے۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ مجاہد کمانڈر "حسین الشامی" کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کریں گے جو بدھ کو لبنان کے امام مجتبی علیه السلام ہال میں ہوگی۔
جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات
یاد رہے کل بروز ہفتہ فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران رہنماؤں نے صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت کو تقویت دینے کے لئے مشاورت اور ہم آہنگی کو جاری رکھنے پر تاکید کی۔
نیز اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے صہیونی مخالف کاروائیوں اور ان میں اضافے کو سراہا۔