تاریخ شائع کریں2023 21 March گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 587745

حرم امام رضا(ع) میں نئے سال کی شروعات کے موقع پر منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات

ایام نوروز کے خصوصی پروگراموں کا آغاز پندرہ مارچ2023 سے شروع ہوچکا ہے ورچوبیس مارچ تک جاری رہے گااور اس دوران زائرین و مجاورین کے لئے 600 دینی و ثقافتی پروگرام  منعقد کئے جائیں گے۔  
حرم امام رضا(ع) میں نئے سال کی شروعات کے موقع پر منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے بتایا کہ نئے شمسی سال 1402 کےآغاز اور  ایّام نوروز کے خصوصی پروگراموں کا سلسلہ پندرہ مارچ2023 سے شروع ہو چکا ہے  اور ان ایّام میں زائرین و مجاورین کے لئے 600دینی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے.
  
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین حسین شریعتی نژاد نے ایک پریس کانفرنس میں ایام نوروز1402 اور رمضان المبارک کے پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایام نوروز کے خصوصی پروگراموں کا آغاز پندرہ مارچ2023 سے شروع ہوچکا ہے ورچوبیس مارچ تک جاری رہے گااور اس دوران زائرین و مجاورین کے لئے 600 دینی و ثقافتی پروگرام  منعقد کئے جائیں گے۔  

انہوں نے 120 تقریری پروگرامز اور دعا و مناجات کے 90 پروگراموں کو ایّام نوروز کے اہم ترین  پروگرام قرار دیتے  ہوئے کہا کہ ان پروگراموں کے علاوہ منقبت خوانی اور معرفتی نشستیں بھی منعقد کی جائیں گی۔  
حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے   کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے داخلی دروازوں پر دینی و شرعی سوالوں کے جوابات دینے والے افراد کی تعداد میں گذشتہ سال کی ب ہ نسبت خاطرخواہ اضافہ کیا گیا   ہے  
بچوں اور نوجوانوں کے لئے خصوصی پروگراموں کاانعقاد 

انہوں نے ایّام نوروز میں بچوں اور نوجوانوں کے لئے منعقد کئے جانے والے خصوصی پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے یہ پروگرامز حرم امام رضا(ع) کے اندر  چھ مقامات پر منعقد کئے  جارہے ہيں   ۔ شریعتی نژاد نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لئے بھی خصوصی پروگراموں کو مدّ نظر رکھا گیا ہے جنہیں رواق حضرت زہرا(س)،رواق نجمہ خاتون اور رواق حضرت معصومہ(س) کے ساتھ مسجد گوہرشاد میں منعقد کیا جا رہا ہے .
  
 انہوں نے نئے سال کی شروعات کے وقت منعقد کئے جانے والے خصوصی پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام شمسی سال کی آخری رات یعنی بیس مارچ کی شب آٹھ بجے امام رضا علیہ السلام کی مخصوص صلوات کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔  

آستان قدس کے ا دارہ تبلیغات اسلامی کے سربرا  شریعتی نژاد نے مزید یہ بتایا کہ رات بارہ بجے اپنے عزیز ہموطنوں کی موجودگی میں  خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران  کی پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کاقومی ترانہ بھی پڑھا جائے گا۔  

انہوں نے کہا کہ پروگراموں کا یہ سلسلہ رات 2 بجے تک جاری رہے گا جس میں نقارہ بجانا اور قرائت زیارت امام رضا علیہ السلام بھی شامل ہے ۔ 
 
جناب شریعتی نژاد نے بتایا کہ زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد کو مدّ نظر رکھتے ہوئے  ان خصوصی پروگراموں کے شروع کرنے سے پہلے سال کے آخری دن بوقت عصر ساڑھے تین بجے ان پروگراموں کا تعارف کرایا جائے گا۔  

انہوں نے نوروز کے موقع پر مشہدی نوجوانوں کی طرف سے تین نئے نغموں  کو ریلیز  کئے جانے  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاوہ ملک بھر سے ترانے پڑھنے والے گروپس حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہوں گے۔  
https://taghribnews.com/vdcfjedttw6dcea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ