یہ دھماکہ پاکستان کے شمال مغرب میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں واقع شہر "لکی مروت" کے پولیس اسٹیشن پر جمعرات کی صبح دہشت گرد عناصر کے حملے میں ہوا۔
شیئرینگ :
شمال مغربی پاکستان میں ایک بم دھماکے میں ایک سینئر پولیس افسر سمیت چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
یہ دھماکہ پاکستان کے شمال مغرب میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں واقع شہر "لکی مروت" کے پولیس اسٹیشن پر جمعرات کی صبح دہشت گرد عناصر کے حملے میں ہوا۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ابھی تک زخمیوں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حالیہ مہینوں میں، دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان نے ملک کی سکیورٹی فورسز کے خلاف خاص طور پر صوبہ خیبر پختونخواہ میں کئی حملوں اور خودکش کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...