تاریخ شائع کریں2023 4 June گھنٹہ 15:38
خبر کا کوڈ : 595688

پاکستان کے وزیر اعظم کی ایران کے نائب صدر سے ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز انقرہ میں ایرانی صدر کے سنیئر نائب محمد مخبر کے ساتھ ایک ملاقات میں دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم کی ایران کے نائب صدر سے ملاقات
پاکستان کے وزیر اعظم نے ترکی کے صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایرانی صدر کے سنیئر نائب سے ملاقات کر کے دوطرفہ تجارت میں بارٹر میکانزم کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز انقرہ میں ایرانی صدر کے سنیئر نائب محمد مخبر کے ساتھ ایک ملاقات میں دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نے مشترکہ سرحدی علاقے میں  ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے سرحدی بازار کے کھلنے کو دو طرفہ تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک قدم قرار دیا۔

انہوں نے ایران کے ساتھ بارٹر میکانزم کے فروغ کو دونوں ہمسایہ ممالک کے عوام کے لیے خوشگوار اور فائدہ مند قرار دیا اور کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوغان کی حلف برداری تقریب ہفتہ کے روز انقرہ میں مقامی وقت کے مطابق 17:00 شروع ہوئی۔
https://taghribnews.com/vdcaamnma49noi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ