اس سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 186 ہو گئی
ان اطلاعات کے مطابق ان افراد میں سے 10 صوبہ جنین، 7 نابلس، 3 رام اللہ اور بیر میں، ایک قدس، ایک طوباس، ایک بیت المقدس میں اور ایک شخص کو غزہ کی پٹی میں بھی شہید کیا گیا۔
شیئرینگ :
فلسطین کے قانونی مراکز کی رپورٹوں میں جو ہفتے کے روز شائع ہوئی ہیں، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ گذشتہ جون میں صیہونی غاصب فوج کے حملوں میں 5 فلسطینی بچوں اور نوعمروں سمیت 24 فلسطینی شہید ہوئے۔
ان اطلاعات کے مطابق ان افراد میں سے 10 صوبہ جنین، 7 نابلس، 3 رام اللہ اور بیر میں، ایک قدس، ایک طوباس، ایک بیت المقدس میں اور ایک شخص کو غزہ کی پٹی میں بھی شہید کیا گیا۔
اس سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 186 ہو گئی ہے۔
جن میں جنوری میں 36، فروری میں 31، مارچ میں 27، اپریل میں 12، مئی میں 56 اور جون میں 24 افراد شہید ہوئے۔
صہیونی دشمن نے 18 سال بعد ایک بے مثال کارروائی کرتے ہوئے جنین کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس کے دوران 3 فلسطینی مزاحمت کار شہید ہوگئے۔
صہیونی فوج کے ترجمان نے 31 جون کو جنین میں ڈرون کے ذریعے اس قاتلانہ کارروائی کا اعلان کیا۔
فلسطینی شہریوں کی گاڑی پر ڈرون حملے میں تین نوجوان شہید ہو گئے۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بھی اعتراف کیا ہے کہ 2005 کے بعد مغربی کنارے میں فضائی راستے سے ہونے والی یہ پہلی دہشت گردی ہے۔
صہیونی ذرائع نے اعلان کیا کہ جنین میں فلسطینی جنگجوؤں کا قتل ہرمز 450 ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...