ایران نے خلیج فارس میں امریکہ کے تمام غیرقانونی اورغیر پیشہ وارانہ اقدامات کو ناکام بنا دیا
گزشتہ (6 جولائی) کو امریکی بحریہ کے شیلٹر میں ایک ملین لیٹر سے زائد تیل اسمگلنگ کرنے والےغیرملکی بحری جہازکو ایران کی سمندری حدود میں روک کراس کےعملےکوگرفتارکرلیا۔
شیئرینگ :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بحری فورس کے کمانڈر نے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ایک بحری جہاز کو ضبط کیے جانے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپاہیوں نے چوکسی، درستگی اور پیشہ ورانہ طرزعمل کے ذریعے خلیج فارس میں امریکہ کے تمام غیرقانونی اورغیر پیشہ وارانہ اقدامات کو ناکام بنا دیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ریجنل کمانڈرکموڈوررمضان زیرراہی نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ (6 جولائی) کو امریکی بحریہ کے شیلٹر میں ایک ملین لیٹر سے زائد تیل اسمگلنگ کرنے والےغیرملکی بحری جہازکو ایران کی سمندری حدود میں روک کراس کےعملےکوگرفتارکرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ خلیج فارس میں موجود امریکی بحریہ نے سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے سپاہیوں کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کے لیے بعض غیر پیشہ ورانہ اور خطرناک اقدامات انجام دیئے۔
کموڈوررمضان زیرراہی نے بتایا کہ تیل کی اسمگلنگ میں ملوث جہاز کی تلاشی کی دوران اس بات کا بھی پتہ چلا کہ جہاز کا کیپٹن فرار ہونے کے لیے علاقے میں امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے بات چیت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیونیکیشن ریکارڈ کے مطابق امریکی کمانڈراسمگلنگ میں ملوث بحری جہاز کے کیپٹن کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ جہازکا انجن بند کردے تاکہ امریکی فوجی اس کی مدد کے لیے پہنچ سکیں۔
کموڈوررمضان زیرراہی کے مطابق بعد ازاں امریکی جنگی جہازوں ، ہلی کاپٹروں، ڈرون طیاروں نےعلاقے پر پروازیں بھریں اور جنگی جہازوں نے علاقے میں گشت لگا کر ہمیں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائيگی سے روکنے کی پوری کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی بحری فورس کے جوانوں نے امریکیوں کو کسی بھی اقدام کی بابت سخت خبر دار کرتے ہوئے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا اور تیل اسمگلنگ میں ملوث بحری جہاز کو بوشہر کی بندرگاہ پر لے آئے۔