لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے جمعرات کی رات سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے ردعمل میں ایک تقریر میں عرب اور اسلامی ممالک سے اس ملک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس پر ہمیں افسوس ہے، یہ ایک نیا بدصورت فعل تھا اور یہ ہمارے قرآن کی بے حرمتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا: قرآن کی بے حرمتی تمام مسلمانوں کو متاثر کرتی ہے اور میں تمام مسلمانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی حکومتوں سے سویڈن سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے اور عرب اور اسلامی ممالک سے سویڈن کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا کہیں۔
سید نصراللہ نے یہ بھی کہا: تمام مساجد کے سامنے ہمارے جمعہ کے دھرنے کا پیغام یہ ہونا چاہیے کہ حکومتوں سے سویڈن سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے اور سویڈن کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا کہا جائے۔
انہوں نے مزید کہا: میں نے نماز جمعہ کے بعد دھرنے کی خصوصی کال دی ہے اور ہم لبنانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں کی بے حرمتی کے خلاف سویڈن کے سفیر کو لبنان سے نکال دیا جائے۔
گزشتہ روز ایک اشتعال انگیز کارروائی کرتے ہوئے سویڈش پولیس نے ایک بار پھر سٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت اسی شخص کو جاری کی جو اس سے قبل اس گھناؤنے فعل کا مرتکب ہوا تھا۔
انہوں نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذہبی مقدسات کی توہین پر سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ کل دنیا دیکھے گی کہ ہم دل وجان سے قرآن کا دفاع کریں گے اور اس کی توہین کرنے والوں کو ذلیل و خوار کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ صہیونی ایجنسی موساد کی کارستانی ہے۔ اگر مسلمان ممالک سویڈن کا بائیکاٹ کریں تو قرآن مجید اور مذہبی مقدسات کی توہین کا سلسلہ رک جائے گا۔