ناجائز اسرائيل ایک ڈرامائی موڑ پر،فوج کا شیرازہ بکھرنے کا آغاز
ریزرو فورس کے عہدیدار اور صیہونی حکومت کے سیکوریٹی ریسرچ سنٹر کے سربراہ جنرل تامیر ہائمین نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائيلی فوج کا شیرازہ بکھرنا شروع ہو چکا ہے۔
شیئرینگ :
ایک صیہونی جنرل نے اعتراف کیا ہے: اسرائيل ایک ڈرامائی موڑ پر ہے جہاں ہم اس کی فوج کا شیرازہ بکھرنے کا آغاز دیکھ رہے ہیں۔
ریزرو فورس کے عہدیدار اور صیہونی حکومت کے سیکوریٹی ریسرچ سنٹر کے سربراہ جنرل تامیر ہائمین نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائيلی فوج کا شیرازہ بکھرنا شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے " اسرائيل ہیوم " اخبار میں اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ خود کو یہودی قوم کی فوج کہنے والی اسرائيل کی فوج کے بکھراؤ سے اسرائيل کی سیکوریٹی کے لئے بحرانی صورت حال پیدا ہو جائے گی اور بکھرنے کا یہ عمل شروع ہو چکا ہے اور فوج کو سیاسی حالات سے دور رکھنے کی کوششیں اب کامیاب نہيں ہو سکتیں۔
انہوں نے زور دیا: اسرائیلی فوج اس وقت اسرائيل میں ہونے والی تبدیلیوں کے مرکز میں ہے اور یہ توقع کہ وہ ان حالات سے دور رہے ایک حماقت آمیز امید ہے۔
صیہونی جنرل تامیز ہائمین نے لکھا ہے: اسرائيل کی فوج، رضاکاروں پر منحصر ہے اور وہ ان فوجیوں کی موجودگي کے بغیر بکھر جائے گي کیونکہ لوگوں میں فوج سے دلچسپی کم ہو رہی ہے اس صورت میں ہم ایک چھوٹی سی عام فوج بن کر رہ جائيں گے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے اندرونی حالات خاص طور پر عدالتی قوانین میں بنیادی تبدیلی کے قانون کے بعد پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر، صیہونی جنرل اور سیکوریٹی ماہرین اسرائیل کی فوج میں خطرناک بکھراؤ کی جانب سے مدتوں سے خبردار کر رہے ہيں۔
اسی تناظر میں صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ریزرو فورسس کے اقدامات کی وجہ سے فوج کی کارکردگی پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے۔
اسرائيلی فوج کے ترجمان کے حوالے سے فوج کے ریڈیو نے بتایا ہے: عدلیہ میں اصلاحات کے خلاف احتجاج کے لئے رضاکارانہ طور پر ریزرو فورسس میں شمولیت سے انکار کی وجہ سے فوج کی کارکردگی پر اثر پڑا ہے اور آئندہ ہفتوں میں اس سے فوج کو یقینا نقصان پہنچے گا۔
در ایں اثنا اسرائيلی میڈیا نے منگل کی شام کو بتایا ہےکہ ریزرو فورس کے 700 رضاکاروں نے اپنی یونٹوں سے دور رہنے کے اپنے فیصلے پر عمل کر دیا ہے اور اب وہ فوج کا حصہ نہيں رہيں گے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...