انجمن ہلال احمر کی ٹیمیں اور کارکن اربعین پر خدمت کے لئے عراق روانہ
صوبہ ایلام کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ غلام رضا علی محمدی نے کہا ہے کہ صوبائی ہلال احمر نے اربعین کے ایام میں امدادی سرگرمیوں کا اغاز کردیا ہے اس سلسلے میں پورے ملک سے انجمن ہلال احمر کی ٹیمیں اور کارکن عراق روانہ ہوگئے ہیں۔
شیئرینگ :
صوبہ ایلام کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ کے مطابق اربعین کے ایام میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 40 ایمبولینس گاڑیاں عراق روانہ کردی گئی ہیں۔
صوبہ ایلام کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ غلام رضا علی محمدی نے کہا ہے کہ صوبائی ہلال احمر نے اربعین کے ایام میں امدادی سرگرمیوں کا اغاز کردیا ہے اس سلسلے میں پورے ملک سے انجمن ہلال احمر کی ٹیمیں اور کارکن عراق روانہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران زائرین اربعین کی حفاظت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ مہران بارڈر کے راستے میں مختلف مقامات پر ہنگامی امداد کے 30 مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں کسی بھی حادثے کی صورت میں ہنگامی امداد کا انتطام کیا گیا ہے۔
علی محمدی نے مزید کہا کہ اس سال سرحد پار بھی زائرین کی خدمت رسانی کی خاطر مہران سے کربلا تک راستے میں ہلال احمر کے مراکز قائم کئے ہیں۔ 40 ایمبولینس گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں مختلف مقامات پر تعیینات کی گئی ہیں تاکہ زائرین کو بروقت امداد فراہم کی جائے۔
ہلال احمر کی جانب سے زائرین اربعین کی خدمت رسانی کا سلسلہ آج سے شروع ہوا۔ ابعین کے بعد زائرین کی واپسی کے بعد یہ سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...