بریکس میں شمولیت کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت شروع کردی ہے
جلیل عباس جیلانی نے سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان بریکس میں شمولیت کے امکان پر غور کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی کے باعث کسی بلاک پر یقین نہیں رکھتے اورسب کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا چاھتے ہیں۔
شیئرینگ :
پاکستان کے وزیر خارجہ نے مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل نو اور بین الاقوامی تجارت میں ڈالر پر انحصار کم کرنے کے حوالے سے کہا کہ اسلام آباد نے بریکس میں شمولیت کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت شروع کردی ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان بریکس میں شمولیت کے امکان پر غور کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی کے باعث کسی بلاک پر یقین نہیں رکھتے اورسب کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا چاھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بریکس میں شامل ہونے کے حوالے سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ دنیا کے سیاسی حالات بدل رہے ہیں لیکن پاکستان کا مؤقف واضح ہے: ہم کسی بلاک کی سیاست کا حصہ نہیں، امریکا اور چین سمیت سب کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بریکس جیسے اہم بین الاقوامی فورم میں پاکستان کی رکنیت اس کے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو آسان بنانے میں مدد دے گی۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...