وینزویلا کے وزیر خارجہ کے مطابق، "ارجنٹائن اور برازیل جیسے بڑے لاطینی امریکی فوڈ ایکسپورٹرز نے بھی ڈالر سے ہٹ کر دیگر کرنسیوں کو زیادہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان بریکس میں شمولیت کے امکان پر غور کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی کے باعث کسی بلاک پر یقین نہیں رکھتے اورسب کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا چاھتے ہیں۔
جنوبی افریقا کے نائب صدر پول ماشا ٹائل ( Paul Mashatile) نے اعلان کیا ہے کہ 15 واں برکس سربراہی اجلاس 22 اگست کو شروع ہوا اور 24 اگست تک جاری رہے گا۔ انھوں نے بتایا کہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کل جمعرات سے اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔
برکس کے رہنماؤں کا 15 واں اجلاس 22 سے 24 اگست تک جوہانسبرگ میں منعقد ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو جنوبی افریقہ میں برکس سربراہان کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
سینئر ایرانی سفارت کار نے برکس کے رکن ممالک کی جانب سے اپنی بین الاقوامی تجارت میں مشترکہ کرنسی متعارف کرانے کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی ڈالر اور یورو کی بالادستی کو ختم کردے گا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے بھارتی حکومت کے ایک ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ ملک میں کچھ ریفائنریز یوآن جیسی کرنسیوں میں ادائیگی کرتی ہیں اگر بینک ڈالر میں تجارتی لین دین طے کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
اس روسی اہلکار نے نوٹ کیا: اب ہم دیکھتے ہیں کہ ایران، برازیل اور سعودی عرب کے ممالک نے نہ صرف چین کے ساتھ بلکہ تیسرے ممالک کے ساتھ بھی یوآن کے ساتھ لین دین کی طرف رجوع کیا ہے۔