نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں امریکا میں بھی سوالات ہوئے، پاکستان اس حوالے سے ہر فیصلہ قومی مفاد کو مد نظر رکھ کر کرے گا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ پاکستانی عوام کی خواہشات اور فلسطینیوں کے حقوق کے مطابق کیا جائے گا۔
جلیل عباس جیلانی نے سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان بریکس میں شمولیت کے امکان پر غور کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی کے باعث کسی بلاک پر یقین نہیں رکھتے اورسب کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا چاھتے ہیں۔
پاکستان کی عبوری حکومت کے نئے وزير خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کی جانب سے مبارک باد کے پیغام کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا: دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے۔