افغانستان کے امور میں پاکستان کے خصوصی نمائندے کی حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے علاقے اور افغانستان کے سلسلے میں ایران و پاکستان کے موثر رول کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی ملاقاتیں، علاقے خاص طور پر افغانستان میں امن و امان کی بہتر صورت حال کی باعث بنیں گی۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے افغانستان کے امور میں پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے آصف علی خان درانی سے ملاقات میں افغانستان کے تازہ حالات کا جائزہ لیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے علاقے اور افغانستان کے سلسلے میں ایران و پاکستان کے موثر رول کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی ملاقاتیں، علاقے خاص طور پر افغانستان میں امن و امان کی بہتر صورت حال کی باعث بنیں گی۔
امیر عبد اللہیان نے افغانستان کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائي تجویزوں کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔
اس ملاقات میں آصف علی خان درانی نے بھی ایران و پاکستان کے درمیان اس موضوع پر تبادلہ خیال کا موقع ملنے پر اظہار مسرت کیا اور مختلف سیاسی و سیکوریٹی پہلوؤں سے افغانستان کے سلسلے میں اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و پائيداری میں مدد کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کا عزم رکھتا ہے۔
واضح رہے افغانستان کے امور میں پاکستان کے خصوصی نمائندے پیرکے روز تہران پہنچے ہیں۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد آصف علی خان درانی کا یہ پہلا ایران دورہ ہے ۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...