اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے علاقے اور افغانستان کے سلسلے میں ایران و پاکستان کے موثر رول کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی ملاقاتیں، علاقے خاص طور پر افغانستان میں امن و امان کی بہتر صورت حال کی باعث بنیں گی۔
افغانستان کے امور میں پاکستان کے وزیراعظم کے خصوصی نمائندے آصف علی خان درانی افغانستان جانے والے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ارنا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ عنقریب افغانستان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔