امام خمینی ؒ نے وحدت کی بنیاد رکھی۔۔ مسلمانوں کی تمام مشکلات کا حل اتحاد بین المسلمین ہے۔
مارے دور میں ایسے مفکر اور نظریہ پرداز موجود ہیں جو دشمن کی سازش کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کو اسلام میں جذب کرنا مشکل ہوگیا ہے اس لئے ان سے اسلام اور مسلمانوں کے فائدہ کے لئے کام لینا ممکن نہیں ہے
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر تربت جام کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ خدا، پیغمبرﷺ ، آئمہ ہدیٰ علیہم السلام اور مجتہدین نے وحدت امت مسلمہ کی تاکید کی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ خدا کے فضل و کرم سے اور مفکرین کے افکار سے استفادہ کرتے ہوئے عالم اسلام اور مسلمانوں میں اتحاد اور اتفاق روز افزوں ہو۔
امام جمعہ تربت جام اور مدارس اہل سنت کی منصوبہ بندی کی شوریٰ کے رکن مولوی شرف الدین جامی نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے سورہ آل عمران کی آیت ۱۰۳ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے کہا ہے واعتصموا بحبل اللہ جمعیا و لا تفرقوا۔۔۔ خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں اختلاف نہ کرو اس لئے ہمیں ہر وہ طریقہ اپنا چاہئے جو وحدت پیدا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا نے فرمایا قل ھو اللہ احد یعنی خدا ایک ہے جب ہمارا خدا ایک ہے تو امت کو بھی واحد ہونا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدا واحد ہے اور وہ امت اسلامی بلکہ ساری بشریت کو وحدت کی دعوت دیتا ہے۔ اسی لئے پیامبر اکرمﷺ آئمہ اور مجتہدین نے بھی وحدت کی بہت تاکید کی ہے۔
انہوں مزید وضاحت کی کہ صدر اسلام میں پیغمبر اکرم ساری امت کو اتحاد اور اتفاق کی دعوت دیا کرتے تھے۔ حال حاضر میں وحدت اور یگانگی کی جو فضا ہمیں ایران میں دیکھنے کو ملتی ہے وہ کسی اور اسلامی ملک میں نہیں ملتی۔
مولوی جامی نے کہا: صدر اسلام میں سب سے پہلا کام جو رسول اللہ ﷺ نے کیا وہ مہاجرین اور انصار کے درمیان اخوت کا قیام تھا۔
امام خمینی نے بھی انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اسی وحدت کی بنیاد رکھی اور اس کے بعد رہبر معظم نے اس کام کو آگے بڑھایا اور دشمن کی خواہشات کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دور میں ایسے مفکر اور نظریہ پرداز موجود ہیں جو دشمن کی سازش کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کو اسلام میں جذب کرنا مشکل ہوگیا ہے اس لئے ان سے اسلام اور مسلمانوں کے فائدہ کے لئے کام لینا ممکن نہیں ہے۔ امریکہ اسرائیل اور بطور کلی کافروں نے جو نقصانات ایرانی قوم کو پہنچائے ہیں اس کے بعد بیداری ملت کے لئے مشکلات بہت بڑھ گئی ہیں مگر خوشقسمتی سے اب ہم نے یہ جان لیا ہے کہ عالم اسلام کی تمام مشکلات کا حل اتحاد اور اتفاق میں نہاں ہے۔
انہوں آخر میں کہا کہ امریکا کی حکومت زوال پذیر ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد ختم ہوجائے گی۔ ان شاء اللہ عالم اسلام کے مفکر اتحاد امت کے لئے مزید کام کریں گے۔