مسلمانوں کو اپنے مشترکات یعنی کتاب و سنت اور خدا سے جڑے رہنا چاہئے۔ ہم سب کو اسلامی احکام اور اخلاقی قدروں پر کاربند رہنا چاہئے اور روز و شب ہمیں اسلامی وحدت کے لئے کام کرنا چاہئے کہ اس کا نتیجہ میانہ روی اور اعتدال ہے
شیئرینگ :
تقریب نیوز کے مطابق شام کے عالم دین شیخ حسان نصر اللہ نے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہ اسلام نے ہمیں محبت، دوستی، درگذر اور بشریت کو اطلاعات پہنچانے کی ذمہ داری ہمیں دی ہے۔ اسلام بشریت کے لئے خدا کا ایک عطیہ ہے۔ ہمیں اسلام کی ذمہ داریوں پر متحد ہوجانا چاہئے۔ اسلام کی انسانوں کے سپرد کردہ ذمہ داریاں انسانوں کو متحد کرتی ہیں اور ان کی جدائی سے مانع ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت دشمن کی ساری سازش مسلمانوں کی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور ان کی صفوں کو منہدم کرنا ہے۔ اس کے اقدامات کے ذیل میں اس نے خاندانوں کی تباہی، دلوں کے درمیان فاصلہ ، عقل کا فساد، اسلامی تمدن کو تاریخ کے صفحہ سے محو کرنے اور مسلمانوں کی عزت و کرامت کی توہین کی راہیں اختیار کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے مشترکات یعنی کتاب و سنت اور خدا سے جڑے رہنا چاہئے۔ ہم سب کو اسلامی احکام اور اخلاقی قدروں پر کاربند رہنا چاہئے اور روز و شب ہمیں اسلامی وحدت کے لئے کام کرنا چاہئے کہ اس کا نتیجہ میانہ روی اور اعتدال ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے جزئی اختلافات کو چھوڑ کر ایک دوسرے کے نزدیک آنا چاہئے۔ ہمیں ہمدردی اور ہم آہنگی پر تمرکز کرنا چاہئے اور عدالت اور صلح کے ساتھ زندگی گذارنی چاہئے۔