وحدت کانفرنس، وحدت کی آواز کو تمام جہان والوں تک پہنچا سکتی ہے
ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اسرائیل اور یہودیت اور ان کی سازشوں کے خلاف قد علم کریں اور ان سے مقابلہ کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز کے مطابق راولپنڈی پاکستان کے دربار عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین مفتی سید محمد صفدر شاہ نے ۳۷ ویں وحدت کانفرنس کے ویبینار سے خطاب کیا اور کہا کہ آج امت مرحومہ عالمی استکبار کی سازشوں کا شکار ہے۔ ان کی خواہش کہ مسلمان ٹکڑوں میں بٹ جائیں تاکہ وہ اپنے گھٹیا مقاصد کو حاصل کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو آہنی دیوار اور بنیان مرصوص کی مانند ہونگے اور اس وقت ہم دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کر سکیں گے۔
مفتی سید شاہ گیلانی نے کہا کہ وحدت کانفرنس اور اس جیسی دوسری مجالس وحدت کی صدا کو تمام جہان والوں تک پہنچا سکتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کانفرنسز کو وسعت دینی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اسرائیل اور یہودیت اور ان کی سازشوں کے خلاف قد علم کریں اور ان سے مقابلہ کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔