یمن کے عالم دین صالح علی السہمی نے ۳۷ ویں وحدت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرا اعتقاد ہے کہ ہمیں دنیائے اسلام میں صرف مکتب محمدی کے لئے کام کرنا چاہئے کیونکہ صرف یہی مکتب ہے جو دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملا سکتا ہے
شیئرینگ :
تقریب نیوز کے مطابق یمن کے عالم دین صالح علی السہمی نے ۳۷ ویں وحدت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرا اعتقاد ہے کہ ہمیں دنیائے اسلام میں صرف مکتب محمدی کے لئے کام کرنا چاہئے کیونکہ صرف یہی مکتب ہے جو دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے لئے لازم ہے کہ دنیائے اسلام کو تکفیری عناصر کی گندگی سے پاک کریں۔
انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل و کرم اور جمہوری اسلامی کے اقدامات کی وجہ سے یمن اور دوسری جگہوں پر ہم تکفیریت پر کچھ قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
علی السہمی نے کہا خدانے جس چیز کا ہمیں مکلف بنایا ہے ہمیں اس ذمہ داری کو ادا کرنا چاہئے۔