آج دشمن اور جہان کفر مسلمانوں کے درمیان اختلافات کے خواہاں ہیں اور ان کے اتحاد کو برباد کرنا چاہتے ہیں تو اسلامی ممالک کے لئے ضروری ہے وہ مشترک کرنسی ، مشترک تجارتی منڈی اور مشترک فوج تشکیل دیں تاکہ ترقی کی جانب سفر کیا جائے
شیئرینگ :
تقریب نیوز کے مطابق متحدہ علمائے پاکستان کے مولوی محمد امین انصاری نے ۳۷ ویں وحدت اسلامی کانفرنس کے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کو اس وقت جن مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے ان میں اس کانفرنس کا انعقاد مسلمانوں کی بیداری اور وحدت کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم مسلمانوں کے درمیان پائی جانے والی مشترکہ قدروں کو نمایاں کریں اور اپنے اختلافات کو ختم کریں تو دشمن کی سازشوں کو نقش بر آب کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج دشمن اور جہان کفر مسلمانوں کے درمیان اختلافات کے خواہاں ہیں اور ان کے اتحاد کو برباد کرنا چاہتے ہیں تو اسلامی ممالک کے لئے ضروری ہے وہ مشترک کرنسی ، مشترک تجارتی منڈی اور مشترک فوج تشکیل دیں تاکہ ترقی کی جانب سفر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم یعنی متحدہ علما پاکستان کے اعتدال پسند غیر سیاسی علما پر مشتمل ہے اور اس نے پاکستان میں فرقہ وارانہ کوششوں کو ناکام بنایا ہے اور یہ تنظیم رسول اللہﷺ اہل بیت کرامؑ اور صحابہ کی روش پر امنیت اور صلح کے لئے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا بہت افسوس کا مقام ہے کہ اسرائیل انسانی اصولوں اور بشری حقوق کی پامالی کر رہا اور اقوام متحدہ اس کے خلاف کوئی اقدام نہیں کر رہی۔ فلسطین کی بیچاری عوام اسرائیل کے مظالم کا شکار ہے اور کوئی بھی آزادی کے ساتھ بیت مقدس میں نماز نہیں پڑھ سکتا ۔ اسرائیل جوانوں بزرگوں حتی عورتوں اور بچوں کا بھی خون بہا رہا ہے سو تمام عرب ممالک پر لازم ہے کہ وہ فلسطین کی مدد کریں اور اس کی آباد کاری کے لئے کام کریں