المیادین نیٹ ورک کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں اعلان کیا: "عراق کی اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے حریر میں امریکی قبضے کے اڈے کو دو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا، جو براہ راست ہدف پر جا گرے۔"
شیئرینگ :
عراقی اسلامی مزاحمت نے امریکی قابضین کے خلاف حملوں کے تسلسل میں جعمرات کی شب ایک اور اڈے پر حملہ کیا۔
قبل ازیں، کچھ عراقی میڈیا نے عین الاسد کے اڈے پر ایک نئے حملے کی اطلاع دی تھی، جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔
المیادین نیٹ ورک کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں اعلان کیا: "عراق کی اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے حریر میں امریکی قبضے کے اڈے کو دو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا، جو براہ راست ہدف پر جا گرے۔"
اسی سلسلے میں عراق کے سید الشہداء کاتب کے جنرل سکریٹری "ابو علاء الولی" نے اس ملک میں امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کے جاری رہنے پر تاکید کی۔
انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں اسی وقت رکیں گی جب غزہ پر صیہونی جارحیت رک جائے گی۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر تدمر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ...